تتلے عالی میں ریسکیو1122 کیلئے عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ

تتلے عالی میں ریسکیو1122  کیلئے عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار)ایک کروڑ کی لاگت سے تتلے عالی میں ریسکیو1122 کیلئے عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

 جبکہ محکمہ مال نے اراضی کی نشاندی کر دی ہے ۔ تتلے عالی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بنیادی ہیلتھ یونٹ کے ساتھ ریسکیو1122کیلئے عملہ کے دفاتر،گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عمارت کی تعمیر کیلئے محکمہ مال نے ریسکیو عملہ کی موجودگی میں اراضی کی نشاندہی کر کے باقاعدہ سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمارت کو مین روڈ پر158فٹ کا راستہ دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں