شادی شدہ خاتون اوربیٹے کو مبینہ طور پراغواکرلیاگیا

حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)موضع توحید نگر میں چار ملزم شادی شدہ خاتون اور اسکے بیٹے کو مبینہ طور پراغواء کرلے گئے۔
احمدعلی نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا اسکی شادی شدہ بیٹی رخسار اپنے نابالغ بچے حسنین کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ چار ملزم حق نواز وغیرہ اسکے گھر آئے اوربیٹی اور بچے کو زبردستی اغواء کرلے گئے۔