سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 کی د ریائے چناب میں مشقیں

سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 کی د ریائے چناب میں مشقیں

منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار) ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے زیر اہتمام د ریائے چناب میں کوٹھا بھولا، قادرآباد کے مقام پر عملی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ تمام اداروں کی جانب سے ایمرجنسی سے متعلق طے شدہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے حوالے سے ریسکیو کیمپس لگائے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں