ہیڈبمبانوالہ9:افراد کی فائرنگ 2 بھا ئی ، 3خواتین زخمی

 ہیڈبمبانوالہ9:افراد کی فائرنگ  2 بھا ئی ، 3خواتین زخمی

ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ ،(نا مہ نگار ، نمائندہ دنیا)نو افراد کی فائرنگ سے 2بھائی اور 3خواتین شدیدزخمی ہو گئیں ۔

نواحی گاؤں طوطی چک کا اسجد اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھاکہ زوہیب ’آفتاب ’ساحل ’صداقت’تبریز ’ظفر ’ہارون اور دو نامعلوم افراد گھرکے باہر آگئے ، اسجد بیٹوں شاہ زیب ’امیر حمزہ اور بہن کے ہمراہ باہرنکلاتو ملزموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شاہ زیب ’امیر حمزہ اور بہن گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے ، فائرنگ کی زد میں آ کر محلہ کی دو لڑکیاں (ف) اور (ص) بھی شدیدزخمی ہوگئیں جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں