گجرات چیمبر آ ف کامرس کا ڈالر کی اڑان ، مہنگائی پر اظہار تشویش

 گجرات چیمبر آ ف کامرس کا ڈالر  کی اڑان ، مہنگائی پر اظہار تشویش

گجرات (سٹی رپورٹر )صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق رضی ، سینئر نائب صدر اسد بھٹی اور۔۔۔

 نائب صدر معصوم قمر نے ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح پر کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے عوام اور تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،خاص طور پر نچلے طبقے کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں،حکومت کو چا ہیے کہ مہنگائی کی بڑھتی شرح کو کنٹرول کر ے اور ایسی پالیسی پر عمل درآمد کرے ، ملک میں صنعت کا پہیہ چلتا رہنے کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں