نواز شریف نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا:افضل منشا

نواز شریف نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا:افضل منشا

ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )سٹی صدر مسلم لیگ ن امیدوار برائے پی پی 43محمدافضل منشا نے کہا کہ۔۔۔

 ہم یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہے ہیں 25 برس قبل آج ہی کے دن قائد میاں محمدنواز شریف نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، پاکستان کوناقابل تسخیر بنانے پر اپنے قائد کی جرات کوسلام پیش کرتاہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن آفس میں منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کوبھی سلام عقیدت پیش کرتاہوں جنہوں نے میاں نوازشریف کے فیصلے کی تائید کی اور ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کو مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔اس موقع پر انہوں نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔تقریب میں فاروق گھمن، چودھری تنویراختر، قیصر بھٹی ، توحید اقبال بٹ، ظفر اقبال بٹ، میاں ندیم مغل ، عبدالرزاق تبسم سمیت لیگی کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں