اسٹیبلشمنٹ سیاسی لاشوں کو کندھے نہ دے :جماعت اسلامی

اسٹیبلشمنٹ سیاسی لاشوں کو کندھے نہ دے :جماعت اسلامی

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ سیاسی لاشوں کو اسٹیبلشمنٹ کندھوں سے اتارے ،پی ڈی ایم،پی ٹٰی آئی کے سیاسی مردہ جسم کو آکسیجن د ینا ترک کریں۔۔۔

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ 24کروڑ عوام کی ہے ، ایک سیاسی لاش اتارکر 13کو اٹھانے سے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا،9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، امریکی لابی نے الیکشن مذاکرات کا عمل سبوتاز کیا ،مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ، پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو استعمال کیا اور تباہی مچائی، تحریک انصاف کے ورکرز کو کہتے ہیں حقیقی تبدیلی اسلامی انقلاب سے آئے گی۔وہ وزیر آباد میں تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔اس موقع پر ناصر محمود کلیر،سید شبیر عباسی،صابر حسین بٹ،جاوید مغل،ریاض سلہریا،حافظ فرحان منیر بٹ بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملٹری کورٹس کے حق میں ہے اورنہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت کرے گی،تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کراچی کا مئیر حافظ نعیم الرحمن ہوگا، کراچی کو جیالے نہیں رکھوالے کی ضرورت ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں