وزیرآباد:پسند کی شا دی کر نیوالے نوجوان کا بھانجا قتل

وزیرآباد:پسند کی شا دی کر نیوالے نوجوان کا بھانجا قتل

وزیرآباد(نامہ نگار)پسند کی شادی کے تنازع پر نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ،پھندا لگی لاش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔

پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ کوٹ رسولپوریاں کے رہائشی جاوید علی نے احسان اللہ کی بیٹی سے پسند کی شادی کی جس کی رنجش پر احسان اللہ اور اس کے بیٹے فصیح اللہ نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر 2 روز قبل جاوید علی کے بھانجے 15سالہ زبادالحسن کو گھر کے باہر سے اغوا کر کے لے گئے ۔خالہ عصمت طاہرہ کی درخواست پر پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ رات اطلاع ملی کہ زباد الحسن کی مقام بالا سے لاش ملی ہے جس کو تشدد کے بعد پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے کا رروائی شروع کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں