سودی نظام ختم کئے بغیر خوشحالی ممکن نہیں:طلحہ محمود

سودی نظام ختم کئے بغیر خوشحالی ممکن نہیں:طلحہ محمود

وزیرآباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سودی نظام سے چھٹکارا پائے بغیر خوشحالی ممکن نہیں،اسلامی تعلیمات سے انحراف کے باعث آج ہم اس حالت کو پہنچ چکے ہیں۔۔۔

ہماری معیشت تباہ ہو چکی ،سود کی لعنت سے پاک معاشرہ ہماری اشد ضرورت ہے ، اس کیلئے ہر ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،تاجر برادری کی طرف سے سودی نظام کے خلاف آواز بلند کرنا خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان شریعت کونسل کے اشتراک سے منعقدہ \\\'\\\'سود سے پاک معیشت \\\'\\\'سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے تحریک انسداد سود کے کنوینئر مولانا زاہد الراشدی،ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی،تنظیم اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عاطف وحید، سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فاد وحید،پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی رویس خان ایوبی،اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق یاسین، ممتاز ماہر معاشیات ہمایوں جمشید،آئی سی سی آئی کے سابق صدر ظفر بختاوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام معیشت کے خلاف تاریخی فیصلے اور متبادل روڈ میپ کی فراہمی کے بعد اس نظام کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں