ملکوال:پسند کی شا دی کرنیوالا 20سال بعد اہلیہ کے ہاتھوں قتل

ملکوال(سٹی رپورٹر)پسند کی شادی 20 سال بعد خاوند کی موت کا باعث بن گئی ۔تحصیل ملکوال کے تھانہ میانہ گوندل کے گاؤں سندا کے۔۔
رہائشی محمد نواز نے 20 سال قبل گاؤں کی رہائشی (ز)سے محبت کی شادی کی ،بعد ازاں لڑکی کے والدین بھی راضی ہوگئے ، ان کے ہاں 4بیٹیاں اور 2بیٹے پیدا ہوئے لیکن 20 سال بعد تعلقات کشیدہ ہو گئے اور (ز)نے عدالت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری حاصل کر لی تاہم چند دن بعد خاتون بذریعہ عدالت خلع واپس لیکر خاوند کے پاس رہنے لگی لیکن انکے درمیان جھگڑا ختم نہ ہوا ،گزشتہ شب (ز)نے خاوند کو نشہ آور گولیاں کھلا دیں اور اس کے بے ہوش ہونے پر ملزمہ کے بھائیوں امان اللہ ،ثنااللہ نے دیگر کے ہمراہ محمد نواز پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ملزم فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر میانہ گوندل پولیس نے مقتول کے بھائی یوسف کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔