حافظ آباد:انسدادڈینگی اقدمات نہ کرنے پر 2سوئمنگ پولز مالکان کو نوٹس

حافظ آباد:انسدادڈینگی اقدمات نہ  کرنے پر 2سوئمنگ پولز مالکان کو نوٹس

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)سی ای ا و ہیلتھ ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں شہر کے مختلف سوئمنگ پولز کا دورہ کیا۔۔

 اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و فوکل پرسن ڈاکٹر ظہیر احمد اور محکمہ صحت کا سٹاف بھی ہمراہ تھا۔سی ای او ہیلتھ نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے مناسب حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر2سوئمنگ پولز کے مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے سرویلنس جاری رہے گی ،متعلقہ حکام قبرستانوں اور ٹائر ورکشاپس کی نگرانی کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں