ٹیچنگ ہسپتال :5شعبے ختم پر جماعت اسلامی کا اظہار تشویش

ٹیچنگ ہسپتال :5شعبے ختم پر جماعت اسلامی کا اظہار تشویش

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پی پی 63گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سے مختلف شعبہ جات میڈیکل کالج میں شفٹ۔۔

کرنے کے فیصلے کو گوجرانولہ کے عوام پر خود کش حملہ اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام علاج معالجہ کیلئے خود کو بے یارومددگار نہ سمجھیں جماعت اسلامی ان کے حقوق کی جنگ لڑ ے گی ،میڈیکل کالج میں شفٹ کے گئے تمام شعبہ جات کو واپس لا کر دم لے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منصور سہیل، مرسلین بٹ ،راناعمران مستقیم، حسان شیخ،احمد بٹ،حاشربٹ ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں