پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں تمباکو نوشی کیخلاف سیمینار

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں تمباکو نوشی کیخلاف سیمینار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کیخلاف ورلڈنو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔۔

جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ پروفیسر ہیڈ آف سائیکیٹری ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر ثاقب باجوہ تھے ، اس موقع پر ڈین پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ اور انچارج بی ایس پروگرامز شمیم اختر کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ طلبہ نے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے اصلاحی خاکہ بھی پیش کیا جسے حاضرین نے سراہا۔ ڈاکٹر ثاقب باجوہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی معاشرے اور خصوصاً طلبہ کیلئے زہر قاتل ہے جس سے نہ صرف جسمانی صحت بلکہ معاشرے میں ترقی و خوشحالی کا عمل بھی رک جاتا ہے اس لئے نہ صرف حکومت بلکہ معاشرے اور خصوصاً اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ اور معاشرے کے دیگر افراد کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ برائی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیمینار کا مقصد طلبہ کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں