سمبڑیال:گھر میں اکیلی بیوہ خاتون سے 4 ملزموں کی زیادتی

سمبڑیال:گھر میں اکیلی بیوہ خاتون سے 4 ملزموں کی زیادتی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)گھر میں اکیلی بیوہ خاتون سے 4ملزموں کا زبردستی زنا بالجبر ڈیڑھ ماہ کی حاملہ ہونے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔

 سمبڑیال کے علاقہ تھانہ بیگووالہ کے موضع فتح گڑھ کی رہائشی(ف )کی شادی محمد یونس سے 4 سال قبل ہوئی تھی اوراس کی ایک 3سالہ بیٹی ملائیکہ ہے ،خاوند دوسال قبل رضائے الٰہی سے انتقال کرگیا تھا اس کی ساس اورسسر بھی انتقال کرگئے ہیں گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی کہ عرصہ تقریباً ڈیڑ ھ ماہ سے گاؤں ہی کے ملزم محمد شہزاد ولد بوٹے خان ،محمد بلال ولد ریاض ،محمد شہزیب ولد ارشاد خاں،محمد اکبر ولد حسن مختلف اوقات میں بیوہ زبردستی زنابالجبر کرتے رہے اوردھمکی دیتے رہے کہ اگر کسی کو بتایا توتمہاری چھوٹی بچی ملائیکہ کو جان سے ماردیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں