وزیرآباد:دکانداروں نے دودھ200روپے کلو کر دیا

وزیرآباد:دکانداروں نے دودھ200روپے کلو کر دیا

وزیرآباد(نا مہ نگار)مہنگائی کے پسے عوام پر دودھ فروشوں نے قیامت برپا کر دی دکانداروں نے دودھ کو 2 سو روپے تک فروحت کرنا شروع کر دیا غریب عوام کے بچے اب دو دھ پینے سے بھی محروم ہونے لگے ۔۔

 انتظامیہ کی طرف سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے دودھ فروش مافیا نے من ما نی قیمتیں بڑھادیں۔شہریوں نے بتایا کہ گلی مین بازار ،ریل بازار ،گلی گوروکوٹھا سنیت شہر کے دیگر دکانداروں نے دودھ کو 160سے 200 روپے فروخت کرنا شروع کردیا۔غریب عوام کا کہنا ہے ریٹ بڑھنے سے اب ان کے بچوں کا دودھ پینا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،ڈی سی گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد سے مطالبہ کیا کہ من مانی قیمتیں بڑھانیوالوں کے خلاف کار روائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں