تتلے عالی 2:کنال پرڈمپنگ پوائنٹ قائم کرنیکا فیصلہ

تتلے عالی 2:کنال پرڈمپنگ پوائنٹ قائم کرنیکا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار )روزنامہ دنیا کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تتلے عالی میں 2کنال پرڈمپنگ پوائنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

 تتلے عالی میں ڈمپنگ پوائنٹ نہ ہونے کی وجہ سے کوڑا کرکٹ کاروباری مراکز،گلی محلوں،شاہراہوں اور سیم نالے میں پھینک دیا جاتا ہے جس سے علاقہ بھر میں بدبو،مکھی مچھروں کی بہتات اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے تتلے عالی میں ڈمپنگ پوائنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے محکمہ مال نے سیم نالے کے قریب2کنال اراضی کی نشاند ہی کر دی ہے ۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین رانا فقیر حسین،جنرل سیکرٹری شاہد جاوید،سینئر نائب صدر حاجی سرفراز کھوکھر،رانا ساجد عاشق،فیاض سہوترا نے بتایا کہ ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور جلد ہی ہتھ ریڑھیاں، موٹر سائیکل رکشوں کے علاوہ عملہ صفائی کی کمی کو بھی پورا کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں