جی آر ایلومینیم کرکٹ کلب نے ٹی 20چیمپئن شپ جیت لی

 جی آر ایلومینیم کرکٹ کلب نے  ٹی 20چیمپئن شپ جیت لی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جی آر ایلومینیم کرکٹ کلب نے عطاء کرکٹ اکیڈمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

گزشتہ روز جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں عطاء کرکٹ اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 148 رنز بنائے ، عطا کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے محمد سلیم نے 45 اور رضا ڈوگر نے 34 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں ، جی آر ایلومینیم نے ہدف انیسویں اوور میں مکمل کرلیا، گلفام چیمہ نے 37 اور عاشر بھٹی نے 32 رنز کی انگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی فرسٹ کلاس کرکٹر بلال ریاض سیکھو، بابا انصر ظفر راٹھور، عاطف جٹ، عبدالستار اور دائود مغل دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز انعامات دیئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں