ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کی احتجاجی ریلی

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کی احتجاجی ریلی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکا نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،مقررین کاکہناتھاکہ حکمران وقت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں، 20سال قبل عافیہ صدیقی کو ڈالروں کے عوض بیچ دیا، قوم کی بیٹی 20سالوں سے امریکہ کی جیل میں رہائی کی منتظر ہے مگر پاکستان میں کئی حکومتیں آنے کے باوجود قوم کی بیٹی کو ابھی تک رہائی نصیب نہیں ہو ئی۔حکومت وقت فوری طور پر ملک و ملت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کی حیثیت اختیار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا بندوبست کرے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں