گجرات:نا جائز قابضین سے قبرستان کی 11کنال اراضی واگزار

گجرات:نا جائز قابضین سے  قبرستان کی 11کنال اراضی واگزار

گجرات(نامہ نگار )محلہ قاضی پورہ نزد جامع مسجد میاں عبدالستار میں قبرستان کی 11 کنال جگہ پر با اثر افراد نے قبضہ کر لیا۔۔

 ’قبضہ رکوانے کیلئے درجنوں معززین نے مقامی تھانہ بی ڈویژن میںSHO سے ملاقات کی اور درخواست دیدی،پولیس نے موقع پر جا کر جگہ کا معائنہ کیا، با اثر افراد نے قبضہ کے بعد زمین کی کھدائی شروع کرا دی تھی معززین کی کوشش سے قبرستان والی جگہ پر قبضہ رک گیا ، وہاں کافی قبریں بھی موجود ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں