سمبڑیال:ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان نظر یاتی پار ٹی کی ریلی

 سمبڑیال:ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی  کیلئے پاکستان نظر یاتی پار ٹی کی ریلی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جبراً قید تنہائی کیخلاف پورے ملک میں آواز اٹھائی جارہی ہے۔۔

 ، اس سلسلے میں سمبڑیال میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نظر یاتی پار ٹی کے چیئر مین شہیر حیدر سیالوی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 20 سال سے غیر ملک نے ہماری بہن کو اغوا کیا ہوا ہے اور اسے قید تنہائی میں رکھ کر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن ہمارے حکمران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، فیصل آباد سے شروع ہونی والی عافیہ رہا کراؤ تحریک ملک گیر ریلیاں نکال کر تب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک عافیہ کو رہا کروانے کیلئے حکمران سنجیدہ ہو کر کوئی خاطر خواہ قدم نہ اٹھائیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں