گجرات:سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹوکا نوٹیفکیشن منسوخ
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو گجرات کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے پر زمیندار وراثتی زمینیں واپس ملنے پر۔۔
خوشی سے نہال ہوگئے ،گجرات میں سابق دور حکومت میں200ایکڑ پرسابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے حلقہ پی پی 34میں منصوبہ کی منظوری دلوا کر انڈسٹریل زون کے 309پلاٹ کی بساط بچھانے کیلئے زمینداروں ، کسانوں کی زمینیں مرضی کے ریٹس پر حاصل کیں جس پر35/40ہزار آبادی پر مشتمل 5دیہات ساروکی ، شیخ قریشاں ، قاضی چک ، جھنڈیوال ، کھوکھر غربی میں کئی نسلوں سے آ باد لوگ زرعی زمینیں ہتھیا ئے جانے پر سراپا احتجاج بھی بنے اور عدالتوں سے بھی حکم امتناعی حاصل کیا ۔ بعد ازاں فیصلے کی خوشی میں سینکڑوں متاثرین ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے اور ڈپٹی کمشنر صفدر ور ک سے ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا ۔