پارکنگ ، رکشہ سٹینڈ اور ریڑھیوں کیلئے منصوبہ بندی

 پارکنگ ، رکشہ سٹینڈ اور ریڑھیوں کیلئے منصوبہ بندی

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 تجاوزات نے بازاروں اور شاہراہوں کی خوبصورتی کو تباہ کر رکھا ہے مگر اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد،ڈی ایس پی ٹریفک ، سی او ایم سی، انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت ریڑھی بان، دکاندار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں شہر بھر میں عارضی تجاوزات کا پر امن خاتمہ ، ریڑھی بانوں کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب ، بازاروں میں عارضی تجاوزات کی مقررہ حد، رکشہ سٹینڈ، ٹریفک کی روانی پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔انجمن تاجران اور دکانداروں نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے ،گاڑیوں کی پارکنگ، رکشہ سٹینڈ اور ریڑھیوں کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی، کسی تاجر، دکاندار اور ریڑھی بان کے کاروبار کو متاثر نہیں کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں