امن کی فضا قائم رکھنے میں علما کا کردار اہم :ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

 امن کی فضا قائم رکھنے میں علما کا کردار اہم :ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم بھرپور مذہبی جذبے اور۔۔

 جوش و خروش سے منائی جائے گی اس سلسلہ میں ضلع بھرمیں نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی سمیت سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا ئیں گے اور اس سلسلہ میں سپیشل ٹریفک مینجمنٹ پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے علما کرام مساجد اور ممبر سے عوام الناس کو صفائی کی ترغیب اور اہمیت کے بارے میں تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی ضرورت پورا سال ہر روز 24گھنٹے ہے اس معیار کو قائم کرنے کیلئے ریاستی اداروں کو جب تک کمیونٹی کی سپورٹ اور تعاون حاصل نہ ہوگا تب تک صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا ہے محرم الحرام کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام مکاتب فکر کے علما کرام کا ضلع میں امن کی خوشگوار فضا کو قائم رکھنے کے سلسلہ میں میں کردار انتہائی مثبت تھا جس کی وجہ سے ضلع میں کسی بھی جگہ نقص امن پیدا نہیں ہوا جس پر ضلع امن کمیٹی کے ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں