پی ایچ اے کو خسارہ سے نکالنے کیلئے پلان تیار،تجارتی مراکز کو گرین بیلٹس استعمال کرنے پر فیس دینے ہوگی

پی ایچ اے کو خسارہ سے نکالنے کیلئے پلان تیار،تجارتی مراکز کو گرین بیلٹس استعمال کرنے پر فیس دینے ہوگی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) پی ایچ اے کو مالی خسارہ سے نکالنے کیلئے پلان تیارکرلیاگیا،ماڈل ٹائون،پیپلز کالونی سمیت تجارتی مراکز کو۔۔

 گرین بیلٹس استعمال کرنے پر فیس عائد کی جائیگی ،اس کے علاوہ شہر کے تمام پارکوں میں پارکنگ سٹینڈ بناکر ریونیو اکٹھا کیا جائیگا جس سے پی ایچ اے کو 6 سے 7 کروڑ روپے کی آمدن ہوگی ،تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے گوجرانوالہ کو 4کروڑ روپے سے زائد مالی خسارے کا سامنا ہے جس سے ترقیاتی اور معمول کے کام متاثر ہورہے جبکہ سینکڑوں افسر اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات ہیں جس پر ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکسز اور فیسوں کا نفاذ کرنے کا پلان مرتب کیا گیا، پی ایچ اے کے ڈائریکٹرجنرل شاہد عباس جوتہ نے بتایا کہ ریونیو ہدف پورا کرنے کیلئے شہر کے تمام پارکوں میں پارکنگ سٹینڈ قائم بنا نیلامی کی جائے گی، 8 غیرفعال پارکوں کو فنکشنل کیا جائیگا اور کنٹینز کی نیلامی کی جائیگی ، ماڈل ٹائون ،پیپلز کالونی سمیت پوش علاقوں ،جی ٹی روڈ اور اہم شاہرات پر گرین بیلٹس استعمال کرنے والے تجارتی مراکز پر فیسیں عائد کی جائیں گی تاکہ پی ایچ اے کا مالی خسارہ پورا کیاجاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں