ضلعی عدالتوں کیلئے کروڑوں کے فرنیچر کی خریداری
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) ضلعی عدالتوں کیلئے کروڑوں کے فرنیچر کی خریداری کرلی گئی ۔
سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے فنڈ کی منظوری کروائی تھی ۔ عدالتوں میں پڑے پرانے فرنیچر کو تبدیل کرانے کا وکلاء سٹاف اور کلرکس کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔ عدالتوں میں رکھی کرسیوں میں کھٹمل کی بہتات سے وکلا ، سائل ،عدالتی سٹاف اور دیگر کو مشکلات کا سامنا تھا جبکہ پرانی الماریوں کی خستہ حالی سے زیر سماعت مقدمات کی فائلز بھی غیر محفوظ تھیں۔ سیشن جج سجاد حسین کی کاوش سے وکلا سمیت دیگر کا مطالبہ پورا ہو گیا اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری سے فنڈ جاری ہونے پر فرنیچر کی خریداری کی گئی ۔