یو ٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئے
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ) یوٹیلیٹی سٹورزپہ سبسڈی ختم کردی گئی،مہنگائی نے یوٹیلیٹی سٹورزکوبھی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔
5ماہ بعد آٹایوٹیلیٹی سٹورز پر پہنچاتو 10کلوآٹے کے تھیلے کاریٹ1420روپے ہے ،ڈیڑھ ماہ بعدچینی بھی پہنچ گئی ہے جس کا ریٹ147روپے فی کلوتک پہنچ گیا ہے جبکہ متعدداشیا کے ریٹس میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے جس پر متوسط طبقہ نے بھی یوٹیلیٹی سٹورزکارخ کرنے سے توبہ کرلی ۔بتایاگیاہے کہ ریجن بھرمیں 200کے قریب یوٹیلیٹی سٹورزہیں جہاں عوام کو سبسڈی دی جاتی تھی لیکن اب سبسڈی مکمل ختم کردی گئی ہے اورعیدالفطرکے بعد اب 5ماہ بعد آٹایوٹیلیٹی سٹورزپر مہیاکیاگیاہے اوردس کلے کے تھیلے کاریٹ 1420روپے ہے ،اسی طرح چینی کی قیمت 91سے بڑھ کر147روپے فی کلو ہوچکی ہے ، گھی کے نرخ 400 فی کلوسے بڑھ کر580روپے تک پہنچ گئے ہیں ، اسی طرح سے چاول،چائے ،دالوں کے نرخ بھی عام مارکیٹ کے برابر ہیں جس سے شہری نالاں ہیں اور متوسط طبقہ مزیدپس گیاہے جس نے یوٹیلیٹی سٹورز کارخ کرنے سے توبہ کرلی ہے ،دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورزحکام کاکہناہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کارڈکے حامل افرادکوچینی 101،گھی 400،آٹے کادس کلوکاتھیلا640روپے میں دے رہے ہیں ،باقی کسی کوکوئی رعایت نہیں ہوگی ۔