گجرات میں عالمی لیول کا سیوریج سسٹم بنائینگے :چودھری شافع
گجرات (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے گجرات چیمبر میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات چیمبر نے تھوڑے وقت میں ریکارڈ ممبر شپ کی ہے جس کا ثبوت ہال میں موجود جگہ کم پڑ گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے دور میں فرنیچر’فین ’ پاٹری اورپائپ انڈسٹریز کو درپیش مسائل کے متعلق اس وقت کے تمام وزراء کو آگاہ کیا گیا اور حل کرنے کی درخواست کی گئی جس پراڑھائی سال عملدرآمد نہ ہو سکااور چودھری سالک حسین نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے شہباز شریف کے دور میں چند ماہ میں فین انڈسٹری کا مسئلہ حل کر ادیا،گجرات میں انٹرنیشنل لیول کا سیوریج سسٹم بنائیں گے ۔چودھری شافع نے کہا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے سارا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیتی ہے اب جو بھی حکومت آئے وہ پچھلوں کی کارستانی بتانے کے بجائے یہ بتائے انہوں نے کیا ڈیلیور کرنا ہے ،الیکٹرک گاڑیوں کا بڑا فیوچر ہے ،ترقی یافتہ ممالک میں 80 فیصد گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہو چکی ہیں ،ہمارے ملک میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ لگنے چاہیے ،چودھر شجاعت حسین نے ہمیشہ صنعتکاروں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کی اور کڑے وقت میں ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے ، این اے 69 کے امیدوار قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کامیاب ہو کر انڈسٹری کیلئے اپنی بہترین خدمات سرانجام دینگے ۔