سمبڑیال:معمولی رنجش پر 5ملزموں کا 2 بھائیوں پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش پر 5ملزموں نے ڈنڈوں سوٹوں سے دونوں بھائیوں کو زدوکوب کرڈالا۔
سمبڑیال کے محلہ الیوالی کے رہائشی محمد ندیم کے دونوں بیٹوں شامیر اورکلیم کو معمولی رنجش پر محلے ہی کے 5ملزم عثمان ،ا رسلان ،اسد ،محمد رفیق ، علی اکبر نے ڈنڈوں ، سوٹوں سے تشد د کا نشانہ بناڈالا والد محمد ندیم کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی ہے ۔