واپڈااہلکاروں کوحبس بیجامیں رکھنے پر5افرادکیخلاف مقدمہ
سیالکوٹ،ڈسکہ ،موترہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان ، نامہ نگاران ) وا پڈا اہلکاروں کو حبس بیجا میں رکھنے ، کار سرکار میں مداخلت اور سرکار فون چھین لینے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بتایاگیاہے کہ تھانہ موترہ کے علاقہ اردوال میں پولیس نے ایس ڈی او سید شبان کی رپورٹ پر میٹر چیک کرنے آنے والے واپڈ اہلکا روں کو حبس بیجا میں رکھنے ، کار سرکار میں مداخلت کرنے اور اہلکاروں نے انکے سرکاری فون چھین لینے کے الزام میں بوٹا، رضا، علی مرتضیٰ، علی مصطفی اور قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔