گجرات :سینٹری ورکرز پر ہونیوالے مقدمات کو خارج کرنے کا حکم
گجرات ( نامہ نگار )سینٹری ورکرز پر ہونیوالے مقدمات کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب (چناب فلورملز )نے ختم کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری عمر بشیر نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے ملاقات کرکے سینٹری ورکرز پر ہونیوالے مقدمات بارے گفتگو کی ،اور سارے معاملات سے آگاہ کیا ، جس پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سینٹری ورکرز پر ہونیوالے مقدمات کو خارج کرنے کا حکم دیدیا ۔ سینٹری ورکرز نے چودھری عمر بشیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔