سب ڈویژن واپڈا علی پورچٹھہ کی غفلت، بازاروں میں ننگے تار

سب ڈویژن واپڈا علی پورچٹھہ کی غفلت، بازاروں میں ننگے تار

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)سب ڈویژن واپڈا علی پورچٹھہ کی غفلت اور لاپرواہی سے شہر کے بازاوں گلیوں میں بجلی کی بے ہنگم تاریں سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

مکانوں کی دیواروں کے ساتھ ننگے تار اور جوڑ موت کا رقص کررہے ہیں۔برسات کے دنوں میں اکثر مکانوں میں کرنٹ آجاتا ہے جو انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے ۔ کئی دفعہ شارٹ سرکٹ سے آگ بھی لگ چکی ہے ۔شہریوں نے اک سروے رپورٹ میں بتایا کہ اس بارے متعدد بار واپڈا کے افسروں کو شکایات کرنے کے باوجود کسی کے کان تک جوں نہیں رینگی۔ عوامی سماجی حلقوں نے گیپکو چیف پر زوردیا ہے کہ نااہل عملہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں بے ہنگم ننگے جوڑوں،بوسیدہ تاروں کو تبدیل کرنے بارے احکامات جاری کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں