روٹی15،نان20روپے کا ملے گا،اشیا کی نئی قیمتیں مقرر

روٹی15،نان20روپے کا ملے گا،اشیا کی نئی قیمتیں مقرر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں اشیا خورو نوش کی نئی قیمتیں مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

جس کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل چھپی ہوئی قیمت کے مطابق، دال چنا (موٹی) 225، باریک لوکل 210، دال مسور موٹی/ کرمسن 320، دال ماش دھلی540، دال ماش چھلکا 500’ دال مونگ کوری(غیر پالشڈ) 255 روپے ’ سیاہ چنا(موٹا/ بٹل) 220، سفید چنے باریک 325، بیسن 215، چینی نرخ نامہ بمطابق وفاقی حکومت، روٹی( 100 گرام) 15 روپے ، سادہ نان (100گرام) 25 روپے ، چھوٹا گوشت 1600، گوشت بڑا 800، دودھ فی لٹر 170 روپے ، جبکہ گوشت برائلر، انڈے ، سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت، او پن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنائے گی ، تاجر تنظیمیں اور تاجر رہنما کمیٹی کے فیصلوں کو نچلی سطح پر منتقل کریں اور اس با ت کو یقینی بنائیں کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں