ڈسکہ میں ڈاکوئوں نے خطیب کا گھر لوٹ لیا
ڈسکہ(نمائندہ دنیا ) چار ڈاکوؤں نے مدرسہ کے خطیب اور اہل خانہ اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر نقدی ’طلائی زیورات اور۔۔
موبائل فونز لوٹ لئے جبکہ4 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔ ڈسکہ کا عبدالحمید مسجد و مدرسہ ابوبکر صدیق کا خطیب ہے گزشتہ روز وہ گھرمیں اہل خانہ کے ہمراہ موجودتھے کہ 4 ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کواسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر50ہزار روپے ،7تولے طلائی زیورات ،موبائل فونز اور لیپ ٹاپ لوٹ کرفرارہوگئے ۔ ڈسکہ کے اعجاز’علی ’مدثر اور بلال کی موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر سے چوری ہو گئیں ۔