ڈسکہ :اغوا کے واقعات میں دن بدن اضافہ

ڈسکہ :اغوا کے واقعات میں دن بدن اضافہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) سرکل ڈسکہ میں اغوا کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ، ایک ماہ کے دوران درجنوں خواتین ’لڑکیاں’نوجوان اور ۔۔

بچے اغوا ہوئے ، پولیس کسی کو بازیاب نہ کراسکی۔ سرکل بھرکے پانچوں تھانوں ستراہ ’سٹی ’بمبانوالہ’موترہ اور صدر کی پولیس کی عدم توجہی کے باعث اغوا کے واقعا ت میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے ، اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، سرکل بھرکے پانچوں تھانوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران درجنوں خواتین ’لڑکیاں ’نوجوان اور بچے اغوا ہوچکے ہیں مگر پولیس ابھی تک کسی کا بھی سراغ نہیں لگا سکی ۔ پانچوں تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جو ہر آنیوالے سائل کو بلا وجہ خوار کرتے ہیں ،پولیس افسر ٹاؤٹ مافیا کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں۔ اغوا ہونیوالے افراد کے لواحقین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں