کمرشل عمارتوں سے فوری لینڈ یوز کنورژن فیس لینے کا حکم

کمرشل عمارتوں سے فوری لینڈ یوز کنورژن فیس لینے کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ لینڈ یوز رولز2020 کے تحت میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز ڈسکہ، سمبڑیال اور۔۔

 پسرور کی حدود میں نوٹیفائیڈ لسٹ \\\'اے \\\' روڈ پر ایسی تمام کمرشل عمارتیں جن میں دکانیں،پلازے ، سکولز، پٹرول پمپس، سروس سٹیشن اور ہسپتال، شادی ہالز شامل ہیں کو لینڈ یوز کنورژن فیس کی ریکوری کے فوری نوٹسز جاری کئے جائیں اور ان سے فیسوں کی جلد از جلد ریکوری کی جائے ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ عمر فاروق، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم، ڈی او ماحولیات وسیم چیمہ، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، محکمہ پبلک ہیلتھ، ہائی ویز، بلڈنگ، گیپکو، سوئی نادرن گیس سمیت لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں لینڈ یوز کنورژن کے 65کیسز کی منظوری دیتے ہوئے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ لینڈ یوز کنورژن کی مد میں پاس کئے جانے والے کیسز سے فیس جو 23کروڑ50لاکھ روپے بنتی ہے کی فوری ریکوری کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لینڈ یوز کنورژن کے فلیٹ ریٹ کا اطلاق کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں