ڈویثرن بھر کے5ہزار سے زائد دیہات میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے اور صفائی میں تیزی لانے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر نوید حیدر شیرازی نے حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگراماب گاؤں چمکیں گے کے تحت ڈویژن بھر کے 5ہزار سے۔۔
زائد دیہات میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کی صورتحال میں بہتری اور تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس توقع اظہار کیا کہ متعلقہ افسران اور محکمے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کی بنیادی ذمہ داری کو نیک نیتی سے ادا کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرنے ڈپٹی کمشنرز’ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو سمجھداری سے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر استعمال میں لایا جائے تاکہ دیرینہ عوامی مسائل کے حل میں خاطر خواہ بہتری اور تسلسل لایا جاسکے ۔ تمام افسر دلجمعی اور ٹیم ورک سے کام کریں ،نگران حکومت کے ہوتے ہوئے اداروں اور افسروں پر کوئی سیاسی دباؤ بھی نہیں ہے اور اسلئے خراب کارکردگی کا کوئی عذر اب مزید برداشت نہیں کیا جائیگا۔