جشن میلاد مصطفی منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے :کمشنر

جشن میلاد مصطفی منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے :کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐکی تعریف و ثناء کسی کے بس کی بات نہیں اور ۔۔

جس ہستی پر خود خالق کائنات درود و سلام بھیج رہا ہو ا اس کی بارگاہ میں ہم اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کی صرف جسارت ہی کرسکتے ہیں۔ کو ئی بھی مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خو شیاں منانے سے محروم نہیں رہ سکتا اور ہر سال کی طرح اس بار بھی ڈویژن بھر میں جشن میلاد مصطفی بھرپور جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں نے تمام ممکنہ انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا، کمشنر نے کہاکہ ڈویژن میں مثالی بین المسالک’ بھائی چارہ اور ہم آہنگی موجود ہے اور جشن عید میلاد النبی ؐ کے تمام مرکزی جلوسو ں کے روٹس پر صفائی’ چھڑکاؤ’ لائٹنگ اور دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ’ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنائے گی،اجلاس میں شریک مختلف مسالک کے علما کرام اور معزز ممبران نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیام امن کو ہرصورت یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں