ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج میں ون سٹاپ بریسٹ کلینک کی افتتاحی تقریب

ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج میں ون  سٹاپ بریسٹ کلینک کی افتتاحی تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے کہا کہ کینسر ایک موذی مرض ہے۔۔

 اس کی بروقت تشخیص سے علاج کو ممکن بنایا جاسکتاہے ، مریض اپنے جسم میں کوئی گلٹی یا کوئی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طورپر ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں ، ایسی خواتین جنہیں وراثتی بیمار ی لاحق ہے ان کی 40 سال سے قبل سکریننگ ضروری ہے خواتین چھاتی میں تبدیلی کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری اپنا طبی معائنہ کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج میں ون سٹاپ بریسٹ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جینم ہسپتال ڈاکٹر سہیل مراد بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں