سیالکوٹ:بہبود فنڈ بورڈ نے کروڑوں روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

سیالکوٹ:بہبود فنڈ بورڈ نے کروڑوں  روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔

، 5 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار روپے کیلئے2116 درخواستوں کی منظوری دی گئی۔ کفن دفن کی 195، میرج گرانٹ کی 408،تعلیمی وظائف 1483اور ماہانہ گرانٹ کی 30درخواستیں شامل ہیں۔اجلاس میں اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی، ڈاکٹر ولید،ممبرز ضلعی بہبود بورڈ حمیرا رفیق، بنیامین، سکروٹنی ممبرز اور اسسٹنٹ محمد ارشد بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں