لیگی رہنما اقبال گجر کے بھتیجے نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر دی

لیگی رہنما اقبال گجر کے بھتیجے نے پیپلز  پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر دی

تتلے عالی(نامہ نگار )ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اقبال گجر کے گھر بغاوت ہو گئی ، بھتیجے چودھری حارث میراں نے ۔۔

حقیقی تایا اقبال گجر کے مقابلہ میں پی پی56میں پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار امتیاز احمد چودھری کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے رہنما عبدالرزاق سلیمی،ملک وقاص ودیگر بھی موجود تھے ۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی چودھری حارث میراں کی پی پی58میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔دونوں امیدواروں میں مل جل کر چلنے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں