حفظ قرآن دونوں جہانوں میں کامیابی کا ضامن :مقررین

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے کہا ہے کہ حفظ قرآن دونوں جہانوں میں کامیابی کا ضامن ہے۔
حدیث شریف میں ہے تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے اور احادیث مبارکہ میں ارشاد ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ کل قیامت کے دن ہم حافظ قرآن کو بلا کریہ اعزاز بخشیں گے کہ قرآن پڑھتا جا اورجنت کے درجات حاصل کرتا جا اور جہاں تیرے قرآن کی آخری آیت مبارکہ ختم ہوگی وہیں تیرا ٹھکانہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار نے جامع مسجد مرکز اقصیٰ میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ اوقاف و مذہبی امور اور محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے اشتراک سے منعقدہ مختلف کیٹیگریز کے حفظ قرآن کے مقابلوں کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام اعظم ؒ کا فرمان ہے کہ اگرکوئی شخص اس بات کی منت مانگ لے کہ میں رب سے کلام کروں گا تو اسے چا ہئے کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کرے ، تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز حفاظ کرام کو نقد انعامات،تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں اور اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، واضح رہے کہ کہ حفظ و قرآت کے مقابلوں میں 300سے زائد حافظ اور حافظہ خواتین نے حصہ لیا۔