لدھیوالہ:شہری کے اغوا کی کوشش ،تھانیدار گرفتار

لدھیوالہ:شہری کے اغوا کی کوشش ،تھانیدار گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ میں تعینات تھانیدار نے شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی ، مزاحمت پر رضا کار نے گولی مار کر شہری کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی کو حوالات میں بند کر دیا گیا ۔

تھانہ لدھیوالہ میں تعینات اے ایس آئی رضوان شاہ نے پرائیویٹ ملازم نوید کے ہمراہ حافظ آباد روڈ پر کھڑے شفقت عرف بیری کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر اے ایس آئی کے ساتھی نوید نے گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی قلعہ دیدارسنگھ افضل سرا اور ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ سب انسپکٹر علی حسنین موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ اے ایس آئی رضوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں