حلقہ بندی کیخلاف حافظ آباد ڈسٹرکٹ بار آ ج احتجاج کر یگی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آج الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندی جس کے۔۔
تحت سٹی حافظ آباد اور نواحی علاقوں کو تحصیل نوشہرہ ورکاں کے حلقہ کے ساتھ منسلک کیا گیا اس کے خلاف ہڑتال کرے گی۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر وقاص رضا نے کہا ہے کہ یہ حافظ آباد کے شہریوں کا استحصال ہے ،ڈسٹرکٹ بار اس غیر منصفانہ تقسیم اورفیصلے کومسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس پر نظر ثانی کی جائے اور اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ شہریوں کی امنگوں کے مطابق کیا جائے ۔