رائل فین کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹارگٹ پوراکرنے پر تقریب

رائل فین کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کی طرف  سے ٹارگٹ پوراکرنے پر تقریب

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )رائل فین کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رائل ہوم ایمپلائنس کی سیلز کے۔۔

 ٹارگٹ کو پوراکرنے کی خوشی میں پر وقار تقریب ہوئی جس کی صدارت چیئرمین شیخ انجم رفیق نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر شیخ فہد رفیق نے کیک کاٹا۔ شیخ انجم رفیق نے خطاب میں کہا کہ ٹارگٹ سے بڑھ کر ہوم ایمپلائنس کی سیلز بڑی خوشی کی بات ہے ،کامیابی کا سہرا مینجمنٹ سے زیادہ پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے بھرپور محنت کی ، آنے والے وقتوں میں اور بھی ترقی کی منازل طے ہوں گی اور آپ بھی ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ آخر میں سیلز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں