گورنر پنجاب سے وائس چانسلر جامعہ گجرات کی ملاقات

گورنر پنجاب سے وائس چانسلر جامعہ گجرات کی ملاقات

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر مشاہد انور نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔۔

 ،جامعہ گجرات میں جاری تعلیمی، تحقیقی وترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیالات کیا۔ چانسلر اور وائس چانسلر نے وطن عزیز میں اعلیٰ تعلیم کے نظام کو مزید بہتری سے روشناس کرانے کے طریق کار پر گفتگو کی ۔ گورنر پنجاب نے یونیورسٹی کیلئے مزید ٹرانسپورٹ بسیں فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ملاقات کے دوران سابق میئر گجرات حاجی ناصر محمود اور ایوان صنعت و تجارت گجرات کے عہدیدار وقار ایوب بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں وائس چانسلر جامعہ گجرات نے نگران صوبائی وزیر برائے زراعت، صعنت و تجارت و سرمایہ کاری ایس ایم تنویر سے ملاقات کرتے ہوئے صنعت و تعلیم کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے اور صنعتی ترقی کیلئے جامعاتی تحقیق کو سود مند بنانے بارے تفصیلی مباعث پیش کئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے بتایا کہ یونیورسٹی آف گجرات ایوان صنعت و تجارت گجرات کے اشتراک سے 200ملین روپے کی لاگت سے انڈسٹریل پارک کے قیام کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے تاکہ تحقیقی و اختراعی منصوبوں کے نتائج کو صنعتی ترقی کیلئے استعمال کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں