دفاع صحابہ کیلئے ہر قربانی دینے کوتیار :حافظ طارق یزدانی

 دفاع صحابہ کیلئے ہر قربانی دینے کوتیار :حافظ طارق یزدانی

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ) مرکزی چیئرمین جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ حافظ طارق محمود یزدانی نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہیں دفاع صحابہ کرام واہلبیت عظام کرتے رہیں گے اوراس کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیارہیں۔۔۔

ناموس صحابہ کرام واہلبیت عظام بل قانون اسمبلیوں سے پاس ہوچکا ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گستاخ صحابہ کرام کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے ،ہم پاکستان کو مزید کسی لبرل سیکولر جاگیر دارانہ نظام کے لیے تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ سلفیہ نصرالعلوم اہلحدیث عالم چوک میں سالانہ عظمت صحابہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی دفتر عظمت صحابہ کانفرنس گھرجاکھ میں منعقدہ جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا عطاء الرحمن ثاقب ،ماسٹر قیصر محمود ،مولانا حافظ عزیز الرحمن عزیز ،مولانا میاں عبدالمنعم ظہیر، محمد ابراہیم سرور اوردیگربھی موجودتھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں