2018 میں بھرتی ہونیوالے مرداساتذہ کوریگولرکرنیکاحکم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) محکمہ تعلیم گوجرانوالہ نے 2018 میں بھرتی ہونے والے بوائز سکولوں کے مرد اساتذ کو ریگولر کرکے احکامات جاری کردیئے ہی۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم گوجرانوالہ نے 5 سال قبل 2018 میں ضلع کے مختلف ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز اساتذہ کو سکیل 14 اور 15 میں ریگولر کردیا ہے ۔ گزشتہ روز ڈی ای او ایلیمنٹری الطاف حسین شیخ نے اپنے آفس میں ریگولر ہونے والے اساتذہ میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔ نوٹیفکیشن ملنے پر اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع ڈی ای او ایلیمنٹری الطاف حسین شیخ کا کہنا تھا کہ ریگولر ہونے کے بعد اساتذہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کو پڑھائیں اور ان کی تعلیم و تربیت کریں۔