’’ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام ‘‘کی اختتامی تقریب

گجرات (سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے حوالے سے گجرات میں \'\'ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام \'\' کی اختتامی تقریب۔۔۔
ڈی پی او گجرات نے یونیورسٹی آف گجرات کے ماس کمیونیکشن میڈیا سٹڈیز کے طلبا و طالبات کو انٹرنشپ مکمل کرنے پر سر ٹیفکیٹ اور بیجزتقسیم کئے ایک ہفتے پر محیط \'\'ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام احتتام پذیر ہو گیا ۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر ،کورس انچارج انسپکٹر اعجازاحمد ،کورس کوآڑڈینیٹر میڈم غازیہ اور دیگر پولیس افسروں نے شرکت کی ۔ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کے دوران سٹوڈنٹس کو ڈی پی او کمپلیکس ،پولیس لائن ، ڈی ایس پی سٹی آفس،ڈی ایس پی ٹریفک آفس ، پولیس سٹیشنز ، آئی ٹی ونگ ، لاء اینڈ آرڈر ، کرائم سین ، ٹریفک قوانین ، ویمن سیفٹی ، چائلڈبیوروز ، خدمت مرکز ، تحفظ مرکز ، میثاق سنٹر ، کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر، اور دیگر دفاتر کا وزٹ اور پولیس ورکنگ کے بارے مکمل آگاہی دی گئی ۔