کوہلو والا روڈ پر پانی جمع ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کوہلو والا روڈ پر پانی جمع ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عزیزیہ ہائوسنگ سکیم واپڈا ٹائون سے ملحقہ کوہلووالا روڈ پر دودھ فروش نے ہٹ دھرمی و غنڈہ گردی سے سڑک پر ہی اپنی د کان کے برتن اور دودھ لانے والی گاڑیاں دھونے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔۔۔

جس کی وجہ سے سڑک تباہ و برباد اور گہرے گڑھے پڑنے سے ہر وقت گندا پانی جامع رہتا ہے جبکہ نکاسی آب کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں ۔ سڑک و علاقہ میں وسیع پانی کھڑا رہنے سے بدبو ،کیڑے مکوڑوں ،مچھروں بلکہ ڈینگی مچھروں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد علاقہ میں گندا پانی پھیلنے کی وجہ سے گھروں میں ہی قید ہو کر رہ گئی ہے جس پر اہلیان علاقہ کوہلو والا روڈ محلہ عزیزیہ ہائوسنگ سکیم واپڈا ٹائون وغیرہ کے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،سیکرٹری ہیلتھ کمیشن پنجاب، ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں