جنگ بندی اسرائیل نے خیرات میں لی:عبد اللہ گل
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداﷲ حمید گل نے کہا ہے کہ نیا بھر میں لاکھوں افرادمظاہرے کر کے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کررہے ہیں غزہ کے اندر اسرائیل سیاسی اور آرٹیفیشل سکیورٹی معاشی محاذ پر شکست کھا چکا ہے۔۔۔
دنیا بھرمیں اسرائیل کی حمایت کم ہوتی جا رہی ہے ، حماس اور فلسطینیوں نے اسرائیل کو ہر میدان میں شکست فاش سے دوچار کر دیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم مدینہ میں صاحبزادہ مولانا ایوب خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی اسرائیل نے خیرات میں مانگ کر لی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں ان حالات میں اسرائیل پر تھوک رہی ہیں، موجودہ حالات میں او آئی سی ،یو این او اورمسلم ممالک کے حوالہ سے ان میں کوئی دم خم نہیں ، عالم اسلام کے تمام علما کو قران و سنت کے مطابق فتاویٰ جات جاری کر کے تحریک کا اعلان کرنا چاہیے ،مسلم امت کو چاہیے اسرائیلی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کر ے ، پاکستان تاقیامت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان امیر سے امیر تر عوام غریب سے غریب تر ہورہے ہیں پاکستان غریب ملک ہوتا تو سیاست دانوں کے اثاثے بھی کم ہو جاتے ۔ مولانا ایوب خان نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل پر دباؤ ڈال کر مستقل جنگ بندی کرانی چاہیے ۔